آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کردیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں بڑی انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، علی ناصر رضوی کو تبدیلی کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائم اینڈ کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی این سی سی آئی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر پولیس افسر سہیل چوہدری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن عنقریب جاری کر دیا جائے گا۔

Back to top button