پاکستانی اداکار عمران عباس کے قریبی دوست بھارتی کیوں ہیں؟
ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ان کے سب سے بہترین دوست پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں ہیں۔
عمران عباس بولی وڈ فلموں اے دل ہے مشکل، جانثار اور کری ایچر 3 ڈی سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے متعدد بھارتی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی شرکت کی تھی۔علاوہ ازیں عمران عباس کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت میں کام اور وہاں رہنے کے دوران ہونے والی دوستیوں سے متعلق کھل کر باتیں بھی کیں۔عمران عباس نے کہا کہ اگرچہ بھارت کو ہمارا دشمن ملک سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے آباؤ و اجداد وہیں سے آئے تھے اور وہاں رہنے والے کتنے ہی افراد کے والدین یہاں سے وہاں گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے دوران ممبئی میں رہتے ہوئے انہیں ایسا لگا کہ وہ کراچی میں ہی رہ رہی ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہاں رہتے ہوئے انہوں نے وہاں کے ماحول کو پاکستان سے مختلف پایا۔عمران عباس نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے سب سے بہترین دوست بھی بھارت میں ہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی ان کے بہت اچھے دوست ہیں جب کہ آنجھانی بونی کپور کی سابق اہلیہ مونا کپور ان کی راکھی بندھی بہن ہیں اور دیگر اداکار بھی ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ممبئی جاکر انہوں نے وہاں بہت سارے دوست بنائے اور وہاں جاکر انہیں کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ لاکھ اختلاف ہو، لیکن دونوں ممالک میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہی ہیں، ہمارے والدین بھارت سے ہجرت کرکے آئے، یہاں سے بہت سے وہاں گئے، ہمارے جینز ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور اس رشتے کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔عمران عباس نے دہلی ائیرپورٹ کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے ائیرپورٹس دہلی ائیرپورٹ سے اچھے ہیں تاہم دہلی ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر بہت عمدہ ہے۔
خیال رہے کہ عمران عباس نے اب تک 8 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے 3 فلمیں بولی وڈ کی ہیں۔عمران عباس نے اگرچہ کیریئر کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے کیا اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کی، جس کے بعد 2013 میں انہوں نے فلم ‘انجمن’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔عمران عباس کی پہلی بولی ووڈ فلم 2014 میں ‘کریئیچر تھری ڈی’ ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔عمران عباس کی دوسری بولی وڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ تھی، جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل تھیں، ان کی تیسری بولی وڈ فلم ‘جانثار’ 2015 میں ریلیز ہوئی۔
خیال رہے پچھلے کچے عرصے سے معروف بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل اور پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں جاری ہیں تاہم بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے وہ عمران عباس کو کئی سال سے جانتی ہیں، وہ دونوں امریکا کی یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے رہے ہیں۔عمران عباس سےتعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بولی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی اداکار سے اپنے رومانوی تعلقات کی تمام خبریں پڑھیں، جن سے وہ لطف اندوز ہوئیں۔ان کے مطابق ان کے اور عمران عباس کے درمیان کئی سال سے تعلقات ہیں مگر ان کے رومانوی تعلقات ہیں، لوگ انہیں جوڑی کے طور پر دیکھ رہے
ہیں جو کہ غلط ہے۔
