عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے عمران خان کے بیٹیوں سےملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سےجواب طلب کرلیا۔
کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید
درخواست میں عمران خان نے موقف اپنایا کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ملاقات مکمل فیملی نوعیت کی ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔
عدالت نے حکومت، جیل انتظامیہ اور وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔