عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے آنے والوں کو قائد حزب اختلاف کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالت سے سزا یافتہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کےبعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاتھا جس کےخلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!