عمران نے مجھے کہا مونس الٰہی کرپٹ ہے اس لیے وزیرنہیں بناتا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چو ہدری پرویز الٰہی کو واپس گھرآنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھےکہا مونس الٰہی کرپٹ ہے اس لئے وزیرنہیں بناتا،پارٹی کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں، سیاستدانوں کی غلطیوں کے سبب آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

اسلام آباد میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا پارٹی کی جانب سے مجھ پر الزامات لگائے گئے اس حوالے سے بات کروں گا، مجھ پر الزامات لگانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ میرا ایمان ہے سچ بولوں اورتمام معاملات کوسب کے سامنے لاؤں۔ میرے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی، میں اور طارق بشیر چیمہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئے، کس جرم کے تحت میرے بیٹوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اوردیتا رہوں گا۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا ملک کوایک سال سے نقصان ہو رہا ہے۔ ملکی معیشت کی خرابی کے ذمہ دار تمام سیاستدان ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اداروں کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے جاتے ہیں مگر کوئی چیز سامنے نہیں آتی، مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا آرمی چیف کوکیوں مداخلت کرنی پڑی؟ سیاست دانوں کا قصورہے جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا اس وقت تمام صوبائی صدر ہماری پریس کانفرنس میں موجود ہیں، تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ کو لاہور آنے کی کالز کی جا رہی ہیں، میں نے چوہدری شجاعت کی منت کی کہ خاندان کو تقسیم ہونے نہ دیں، اپنے خاندان کو مذاق نہ بنائیں، آج مجھے سازشی کہا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم سے گورنر سندھ اور بی اے پی سے گورنربلوچستان کیلئے نام طلب

انہوں نے کہا چودھری شجاعت کو صدارت سے ہٹانا ناممکن ہے، شجاعت حسین نے پارٹی کی بنیاد رکھی، پنجاب کا ایک عہدیدار اُٹھ کر اجلاس بلالیتا ہے۔ گزشتہ 20برس سے پارٹی کے امورمیں خود دیکھ رہا ہوں، جتنا پینڈورا بکس کھولیں گے اتنا زیادہ نقصان ہوگا، عمران خان مو نس الہٰی کو نہیں سالک حسین کو وزیر بنانا چاہتےتھے۔

Back to top button