پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری سرگرم

پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی ختم کرانےکے لیےعالمی برادری بھی سرگرم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی سےگریز کرنےاوراپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔
اس حوالے سے کویت کا کہنا ہےکہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں،کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔
دوسری جانب کل رات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پربات چیت کی اوربھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔
ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے، معاہدے پر عمل درآمد کرانا اس کی ذمہ داری ہے : احسن اقبال
اس سےقبل کشیدگی میں کمی کےلیے ایران کی جانب سےثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے جبکہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکےہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کےلیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
اس حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کےتحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔