افغانستان دھماکے میں بلخ کے گورنر دائود مزمل جاں بحق

افغانستان میں طالبان کی قیادت ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی، سرکاری دفتر میں دھماکے کے دوران بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلخ کے گورنر کے دفتر میں اُس وقت دھماکا ہوا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے موجود تھی اور اعلیٰ سطح کا انتظامی اجلاس جاری تھا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، طالبان کمانڈوز نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے اور کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان قبول کرتی آئی ہے۔
جس کے جواب میں گزشتہ چند میں طالبان نے سرچ آپریشن میں داعش کے کئی کمانڈرز کو ہلاک کیا ہے۔
