اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اردن کے ولی عہد شہزادہ ال حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ آل سيف شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔شاہی جوڑے کے نکاح کی تقریب دارالحکومت عَمان کے ظہران پیلس میں منعقدہ ہوئی جہاں دوستوں، اہل خانہ سمیت دنیا کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔

نامور شخصیات میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور قطر کے امیر کی والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر بھی شامل تھیں۔اس کے علاوہ بیلجیئم، اسپین، ڈنمارک، ہالینڈ اور جاپان کے شاہی خاندانوں کے افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button