ایران نے جوہری پروگرام پربات چیت کیلئےآمادگی ظاہر کر دی

بلومبرگ نےدعویٰ کیاہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ان امور پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے جو اس سے قبل ایجنڈے کا حصہ نہیں تھے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ایک ممکنہ پیشرفت کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق اس مسئلے پر کوئی بھی رعایت  مذاکرات میں ایک اہم اور بڑی پیشرفت کا سبب بن سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے امیر قطر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں جس کی وجہ سے رواں ہفتے ہونے والے امریکی مڈٹرم انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کو ڈیموکریٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صدر ٹرمپ طویل عرصے سے یہ کہتے آئے ہیں کہ اس جنگ کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔ اگرچہ ایران کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے ۔

 

Back to top button