فیلڈ مارشل  سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات،سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال

چیف آف ڈیفنس سٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کی ملاقات کے دوران علاقائی اور دو طرفہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں موثر بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کشیدگی کم کرنے کی حوصلہ افزائی اور بطور داعی امن خدمات پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی سیکیورٹی کے تحفظ اور باہمی خوشحالی کے لیے کو آپریٹو مکینزم برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Back to top button