اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ  کاٹیلیفونک رابطہ،اہم امورپرتبادلہ خیال

وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے مذہبی، اقتصادی اور سفارتی بنیادوں پر استوار ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک نے توانائی، سرمایہ کاری، اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

خطے میں جاری کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد اور ریاض کے مابین اعلیٰ سطحی رابطے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی تصور کیے جا رہے ہیں۔

 

 

Back to top button