پاک فوج کی مہمند میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے50 دہشتگرد ہلاک

فتنہ الخوارج کی سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔50فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کررکھا ہے، آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں میں پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے  خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 34دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 تا 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا میں متعدد جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ گروپ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 خوارج ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دستے نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج ہلاک ہوئے۔

Back to top button