اسلام آباد،سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی-10 ون میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی-10 میں واقع ایک رہائشی گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے فرسٹ فلور پر کچن میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
