سفارتی دروازے بند، ایران کا اقوام متحدہ کو پیغام

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے ایران اب سفارت کاری کے تمام امکانات ختم کر چکا ہے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں خبردار کیا کہ اگر اقوام متحدہ نے عملی اقدامات نہ کیے تو موجودہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کی بحالی کی جو اپیلیں دشمنوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں، وہ اب غیر متعلق ہو چکی ہیں کیونکہ سفارت کاری کا دروازہ قطعی طور پر بند ہو چکا ہے۔
جوہری پروگرام پرسنجیدہ اور مستقل مذاکرات کیے جائیں ، خطہ مزید تباہی کا متحمل نہیں ہوسکتا: یو این سیکرٹری جنرل
اس کے علاوہ، ماسکو پہنچنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ایران کا قابل اعتماد دوست ہے، اور آج صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم اور سنجیدہ بات چیت متوقع ہے۔