اسرائیل کے 6 ایرانی ایئرپورٹس پر حملے، 10 پاسداران انقلاب کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے  صوبہ یزد میں اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے 10 ارکان کو شہید کر دیا ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔

تسنیم نیوزایجنسی کے مطابق اتوار کو ایران کے صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کےکم از کم 10 اہلکار شہید ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنےوالا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ’فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سےپرواز کی صلاحیت اورایرانی فوج کی فضائی طاقت کے آپریشن کو متاثر کیا ہے۔

ایران پرامریکی حملےکا بھرپور جواب دیا جائے گا، وقت کا فیصلہ ایرانی فوج کرے گی : ایرانی مندوب

 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ حملوں میں پاسداران انقلاب کےمتعدد دیگراہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ 13 جون سے شروع  اچانک حملوں کے بعد سےاب تک ایرانی فوج کےدو درجن کمانڈرز اور جوہری سائنس دان شہید کیےجاچکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے آج صبح اسرائیل کے جدید ہرمس 900 ڈرون کی فوٹیج نشر کی ہے۔

Back to top button