ایران پر اسرائیلی حملے فوری روکے جائیں : او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم نے ایران پر اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے فوری روکے جائیں،عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت پر جواب دہ بنائے۔

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں ایران،شام اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے

او آئی سی کی جانب سے ایران پر حملے رکوانے کےلیے وزارتی گروپ بنانےکا اعلان کیا گیا ہے،وزارتی گروپ خطے کے ممالک اور عالمی فریقین سے رابطے کرےگا۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے فوری روکے جائیں،عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت پر جواب دہ بنائے۔

جاری کردہ اعلامیے میں جنوبی ایشیا میں کشیدگی پر پاکستانی عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بلاجواز حملے کیے،خطے میں کشیدگی بڑھانےکا سبب بننےوالے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے اپنےبیان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکی حملے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Back to top button