جگن کاظم نے اپنے شوہر کو کونسا انوکھا سرپرائز دیا؟

لاہور کی کشمیری فیملی میں جنم لینے والی پاکستانی کینیڈین اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنی شادی کی سالگرہ پر شوہر کو انوکھے سرپرائز سے حیران کر دیا۔
ٹوئٹر پر جگن کاظم نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں انہیں پھولوں کے ہار اٹھائے ڈھول والے کے ساتھ اپنے میاں کے دفتر میں سرپرائز دیتے دکھایا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں جگن کاظم لکھتی ہیں کہ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، میرے پیارے لعل شاہ، میں آپ کو شرمندہ کرنے اور پاگل کرنے کو کتنا پسند کرتی ہوں، میرے پاگل پن کو برداشت کرنے اور ہمیشہ میرا سہارے بنے رہنے کا شکریہ، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، ہمیشہ سے کیا ہے اور ہمیشہ کروں گی۔
عمران خزانہ خالی نہ کرتا تو IMF کے پاس نہ جانا پڑتا
اپنی ویڈیو میں جگن کاظم خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں، یاد رہے کہ جگن کاظم کے شوہر فیصل ایچ نقوی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، 27جون 2013 کو دوعری شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا رواں ہفتے اپنی شادی کی 9 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جگن کاظم ستم، پیاس، شیردل، چاٹ، ایک پل، سکہ، میری ان سنی کہانی، کاغذ کی نائو، وصی، نہ جانے کیوں، مجھے ہے حکم ازاں، پتلی گلی، رانگیل پور سمیت دیگر ڈرامہ سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں، اداکارہ نے سی ای او، آج انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ، فیشن سٹاپ، سنڈے برنچ، ایک دن جگن کاظم کے ساتھ سمیت متعدد پروگراموں میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے ہیں۔
