کراچی:رواں سال منکی پاکس کا 10 واں کیس سامنےآگیا

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص لانڈھی کا رہائشی ہے، جو سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں سال منکی پاکس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
