اکشے کمار، روبینہ ٹنڈن 19 برس بعد دوبارہ ایک ساتھ

بھارتی فلم سٹار اکشے کمار اور اداکارہ روبینہ ٹنڈن 19 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی سکرین پر جلوہ افروز ہونے کے لیے تیار ہیں، دونوں نے آخری مرتبہ فلم ’’پولیس فورس اینڈ دی انسائیڈ سٹوری‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ذرائع نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ روینہ اور اکشے فلم ’ویلکم تھری‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ ویلکم تھری کا نام ویلکم ٹو دا جنگل رکھا گیا ہے جو کہ ایک ایڈوینچر اور کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم کا شیڈول جلد ہی طے ہو جائے گا اور اکشے کمار اور روبینہ ٹنڈن دونوں ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔روبینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کا شمار 1990 کی دہائی کی معروف ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے 1994 میں فلم ’موہرا‘، 1996 میں ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘، 1997 میں ’دعویٰ‘، 1998 میں ’بارود‘ اور 1998 میں فلم ’قیمت‘ میں بھی ساتھ کام کیا، ان دونوں کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ اور ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ موجودہ دور میں بھی فلم شائقین میں مشہور ہیں۔یہی نہیں بلکہ لارا دتا، جیکولین فرنینڈس اوردیشا پٹانی بھی کامیڈی فلم کا حصہ ہوں گی۔ ٹوئٹر پر ویلکم 3 کے مکمل ٹائٹل کا اعلان بھی کیا گیا ہے فلم کے تیسرے حصے کا ٹائٹل ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار اکتوبر سے فلم کی شوٹنگ کا آغازکر دیں گے جبکہ اسے 2024 میں کرمس کے
موقع پرنمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔