اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز 442 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

پاکستان سےحج آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، اسلام آباد سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

مطابق اسلام آباد سے حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 713، صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کولےکر مدینہ روانہ ہوئی۔

اسلام آباد میں عازمین حج کو وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف، سعودی سفیر نواف المالکی اورپی آئی اےکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات نے رخصت کیا۔

کوئٹہ سےپہلی حج پرواز پی کے 7201 صبح 10 بجے 170 حجاج کو لےکرروانہ ہوگئی۔

لاہور سےپہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔

پی آئی اےتقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

پہلےمرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں حج پروازیں جدہ جائیں گی۔

پی آئی اےاسلام اباد ، کراچی ، لاہور ، پشاور ، ملتان ، اور کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔

سعودی حکومت نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد اورکراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکومت کے اشتراک سے طریق مکہ (روڈ ٹو مکہ)کی سہولتیں دستیاب ہوں گی،روڈ ٹو مکہ سےحجاج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کے جائیں گے۔

پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا اور 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے ٓگاہ کیا تھا کہ رواں سال 90 ہزار پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت حج کریں گے،سعودیہ اور پاکستان میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، مختصر مدت کے حج کے 11 لاکھ 50 ہزار روپے اور طویل مدتی حج کے 10 لاکھ 50 ہزار رکھے گئے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے مزید بتایا تھا کہ حج اورعمرےکے انتظامات کر نا میری وزارت کا کام ہے، رمضان میں خود جا کر سعودیہ میں انتظامات کا جائزہ لیا تھا، 28 اپریل سےحج آپریشن کا آغاز متوقع ہے، رمضان سےقبل حاجیوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا تھا۔

Back to top button