سعودی حکومت نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا

سعودی وزارت داخلہ  کی جانب سے  حج قوانین کی خلاف ورزیوں پرسخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کااعلان کردیا گیا ۔

سعودی وزارت داخلہ  سے جاری اعلامیےکےمطابق بغیر اجازت حج کرنے یا ایسی کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جب کہ  وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پرایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزےپر داخل ہونےپر 20 ہزار ریال  اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک  لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

کینیڈا انتخابات : لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، وزیراعظم مارک کارنی نے کامیابی کا اعلان کردیا

 

اعلامیے کےمطابق خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی جب کہ زائرین کی غیرقانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔

اس کےعلاوہ جرمانے یا سزا کےخلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائرکی جاسکے گی۔

 

Back to top button