مودی سرکار کی حکم عدولی پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار

مودی سرکار نے پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گراتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی نہ صرف چھٹی کروا دی بلکہ ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کےبعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کردیا تھا۔اس انکار کےبعد بھارتی حکومت کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا تھا اور مودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار کے حکم عدولی پر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہلی میں ہائی پروفائل انکوئری کے آغاز کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی عدالت میں جلد پیشی بھی متوقع ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کے برخاست ہونے کے بعد ان کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے،بھارتی حکومت نے آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کی ناکامی کا سارا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا ہے۔

بھارتی حکومت نےانٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا 7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اورانٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دے رہی ہے  ۔

یاد رہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔اس انکار کے بعد بھارتی فوج کا حکومتی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا اورمودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

Back to top button