ایل اوسی،بھارتی فوج کے2یونٹوں کی ایک دوسرےپرفائرنگ،5سکھ اہلکارہلاک

ایل او سی پر بھارتی فوج کے 2یونٹوں نے بوکھلاہٹ میں ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔5 سکھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوئے۔واقعہ جاپالہ بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں، پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔