نائب وزیراعظم کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈارکا متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ٹیلی فونک رابطےکےدوران باہمی دلچسپی کےامورسمیت خطےکی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
امارات کےنائب وزیراعظم نے خطے میں امن واستحکام کےلیےڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق خطےکی موجودہ صورتحال کےتناظر میں دونوں ممالک کےمابین قریبی روابط اور مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی ، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا
یاد رہےکہ یو اے ای کےنائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان نےرواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورکیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نےگزشتہ ہفتے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کا دورہ ڈھاکا منسوخ کردیاگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر کام جاری ہے،یاد رہےکہ سینیٹ اجلاس سے ایک روز قبل 26 ممالک کے سفرا کو دفتر خارجہ میں بلا کر پاک-بھارت تنازع پربریفنگ دی گئی تھی۔