بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی ، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

بھمبر کےعلاقے مناورسیکٹرمیں دشمن نےکواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کی ایل او سی پرفضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئےسےمار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج نےبروقت کارروائی کرکےدشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیےتیار ہے۔

پہلگام واقعہ کی انکوائری کے بغیر منٹوں میں پاکستان پر الزام لگا دیاگیا : عقیل ملک

 

پاک بھارت کشیدگی

یاد رہےکہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کےقریب زخمی ہو گئے تھے جس کےبعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کویکطرفہ طور پر معطل کردیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سےپہلگام واقعےکی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہرقسم کےتعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کےخلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائےگا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Back to top button