پہلگام واقعہ کی انکوائری کے بغیر منٹوں میں پاکستان پر الزام لگا دیاگیا : عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری ہی نہیں ہوئی  اور چند منٹوں  میں پاکستان پر الزام لگا دیاگیا۔

وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ  بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے، کوئی انکوائری نہیں اور چندمنٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیاگیا،  بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ افواج پاکستان مکمل طرح تیار ہیں،بھارت نےمہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا جب کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق قانونی جنگ کی بھی تیاری مکمل ہے۔

پہلگام واقعہ : بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا ، سابق پاکستانی ہائی کمشنر

 

وزیر مملکت قانون کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کا ورلڈ بینک ضامن ہے، معاہدےکی معطلی ہوہی نہیں سکتی ،معاہدے کی یکطرفہ معطلی کسی صورت ممکن نہیں۔

عقیل ملک نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونےوالی اے پی سی میں صرف ایک جماعت نےشرکت نہیں کی،سیاسی اختلافات تو ہوتے ہیں مگر قومی سلامتی پر تمام جماعتیں متحد ہیں۔

Back to top button