پہلگام واقعہ : بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا ، سابق پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان کےسابق ہائی کمشنرعبد الباسط نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئےانٹرویو میں کہا کہ اگر بھارت نےپاکستان کا پانی روکنےکی کوشش کی تو وہ آگ سےکھیلے گا۔
عبد الباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے،اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کراسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اور اگر بھارت اُس کےلیے بھی تیار نہیں ہےتو پھر یہ اُس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
متنازعہ کینالز کا منصوبہ مسترد : وكلا تحریک کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان
سابق ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس پاکستان میں مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان کو بھی بھارت سےمتعلق کئی خدشات ہیں۔
عبد الباسط نے مزید کہا کہ اگر بھارت نےمہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان بھرپورجواب دینےکے لیے تیار ہے، تاہم امید ہے عقل و دانش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔