اداکار ارسلان خان، کارتک آریان سے موازنے پر پریشان کیوں؟

بالی ووڈ سٹار ارسلان خان نے فلمسٹار کارتک آریان کے ساتھ اپنے موازنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کوئی سرجری نہیں کروائی پھر یہ موازنہ کیوں کیا جا رہا ہے؟ارسلان خان آج کل گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’کالج گیٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل انہوں نے زندگی تماشا اور رنگ محل میں مختصر کردار ادا کیا، اداکار کے مطابق ماڈلنگ کے بعد اداکاری کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا، ماڈلنگ سے قبل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اداکار نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں ان کی خوبصورت شکل کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے کام کی وجہ سے جانیں، میں صرف اپنے چہرے کی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہونا چاہتا ہوں، میں اداکاری سیکھنا چاہتا ہوں، کیونکہ میں اپنے متعلق عدم تحفظات کا شکار ہوں۔ارسلان نے بتایا کہ ’میری آواز لڑکیوں جیسی تھی، لوگ کہتے تھے کہ میں ہیرو کا کردار کیسے کروں گا؟ لیکن اب میری آواز بہتر ہوگئی ہے کیونکہ میں نے اپنی آواز میں بہت کام کیا، ارسلان نے بتایا کہ انہوں نے کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) جوائن کیا جہاں معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان ضیا محی الدین ان کے استاد تھے۔اداکار کا کہنا تھا کہ 2023 کا سال ان کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا ہے اس کی ایک وجہ ان کی حرا خان سے شادی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ جب شادی ہوجائے تو بیوی کی قسمت آپ کے ساتھ جڑ جاتی ہے اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں۔شادی کی وجہ سے زیادہ لوگ مجھے جاننے لگے اور ڈراموں کی آفرز بھی ہونے لگیں، کالج گیٹ کے بعد مجھے 2 ڈراموں میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حرا سے میری ملاقات حنا چوہدری (ماڈل اور اداکار) کے ذریعے ہوئی تھی، حالانکہ ابتدا میں مجھے حرا پسند نہیں تھی لیکن وقت کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوگئی، حال ہی میں انہیں بھارتی ٹی وی شو میں کرنے کی آفر ہوئی تھی، انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی اہلیہ حرا خان کے ساتھ تھائی لینڈ چھٹیاں منانے گئے تو بھارتی فینز نے ڈراما ’وہ ہمسفر‘ میں حرا خان کے کردار ’رومی‘ کی بہت تعریف کی۔ میرے انسٹاگرام پر بھارتی فالوورز زیادہ ہیں، کمنٹ سیکشن میں مجھے کارتک آریان کا ہم شکل کہا جاتا ہے، ارسلان نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو کارتک آریان سے موازنہ نہیں کیا، لوگوں کو لگتا ہے میں ان کی نقل کرتا ہوں، میں نے اپنے چہرے پر کوئی سرجری نہیں کروائی، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ میری شکل کارتک آریان سے ملتی جلتی ہے، لیکن
امریکا کے ساتھ ملکر پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے
اگر ایسا ہے تو ٹھیک ہے۔
