’’پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز کی تیاریاں‘‘

آن لائن سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس جلد ہی ’’مومنہ درید فلمز‘‘ کے بینر تلے پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ بنانے جا رہی ہے، سیریز کیلئے بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان، فواد خان، احد رضا میر، صنم سعید، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز اور ثمینہ احمد کو کاسٹ کر لیا گیا۔ پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخوذ ہوگی اور اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں بھی کی جائے گی۔’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ناول کی کہانی سکندر نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالب علم ہوتا ہے مگر اس کی زندگی میں کئی منفرد موڑ آتے ہیں اور ان کی زندگی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب یورپی ملک اٹلی میں ان کی ملاقات لیزا نامی ایک آرٹسٹ سے ہوتی ہے، جن کا ماضی انتہائی درد ناک ہوتا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے یا نہیں، تاہم شوبز میگزین کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز میں میگا کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی۔اس سیریز کی مرکزی کاسٹ میں سپرسٹار فواد خان، ماہرہ خان، صنم جنگ اور احد رضا میر شامل ہیں۔صرف یہی نہیں، اس ڈرامے کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقراء عزیز، ہانیہ عامر، خوشال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔یہ ڈرامہ سریز احد رضا میر کی دوسری نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ہوگی۔ اس سے قبل وہ نیٹ فلکس کے شو ’ریزیڈنٹ اِیول‘ میں کام کر چکے ہیں۔اسی طرح فواد خان اور ماہرہ خان کا آل ٹائم بلاک بسٹر ڈرامہ ’ہم سفر‘ بھی نیٹ فلکس پر سٹریم ہو چکا ہے۔اس ڈرامے کی خبر سامنے آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ریکس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے ابھی سے ہی پتا ہے کہ اِس سیریز کی سب سے بہترین بات حمزہ علی عباسی کے کیمیو ہوں گے، بانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالآخر ہم بھی نیٹ فلکس کی ٹرین پر سوار ہوگئے۔سحر بلوچ نے تبصرہ کیا کہ

امریکا کے ساتھ ملکر پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے

جاندار کاسٹ ہے۔ میں اِس کا خوشی خوشی انتطار کر سکتی ہوں۔

Back to top button