جی ڈی بی کے تناسب سے سرمایہ کاری کی شرح کو بڑھایاجائیگا

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ جی ڈی بی کے تناسب سے سرمایہ کاری کی شرح کو بڑھایاجایگا، سنگاپوراوردبئی کی طرح ہمیں بھی سوچ میں تبدیلی لاناہوگی۔
واشنگٹن ڈی سی میں معروف امریکی تھنک ٹینک” اٹلانٹک کونسل “کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک جیسے اداروں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں مالیاتی شمولیت اور ماحولیاتی لحاظ سے موزوں ڈھانچہ جات اور منصوبوں میں تعاون کے لئے آگے آناچاہیے ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب کاکہنا تھاکہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں اور سر مایہ کاری کی شرح کو 15 فیصدکی سطح پرلانے کی کوشش کررہے ہیں،سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے سنگاپوراوردبئی کی طرح ہمیں بھی سوچ میں تبدیلی لاناہوگی۔ہمیں برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سال معیشت کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ایس بی اے پروگرام سے کلی معیشت کے استحکام میں مددملی، جی ڈی پی درست سمت میں ہے،زراعت میں 5 فیصدنمو ہوئی،خدمات کے شعبہ میں بھی نموہوئی ہے، افراط زرکی شرح 37 فیصدکی بلند ترین سطح سے 20 فیصد کی شرح پرآئی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں نمو کے پہلو کو اہمیت دے رہے ہیں۔
