وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں الیکشن تک گورنر راج کے نفاذ کا عندیہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی کا کہنا ہے کہ جہاں تک ضرورت ہے، وہاں تک خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ رہے گا۔اگر الیکشن تک بھی ضرورت ہوئی تو گورنر راج کا نفاذ جاری رہے گا۔تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی نے سہیل آفریدی سے متعلق کہاکہ وزیراعلیٰ ہوں یا ایم پی ایز وہ تو پہلے ہی معطل تھے۔اسمبلی کام کر ہی نہیں رہی تھی۔

اختیار ولی نے بتایاکہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور انہوں نے اپنے طور پر خود کو حوالےکیا ہے،اب بےلاگ احتساب ہوگا اور کسی کو نہیں چھوڑا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام نظام بگڑا ہوا ہے،کچھ اضلاع کو تو دہشت گردوں کے حوالے کیاہوا ہے۔اس صوبے میں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں،ہمارا مقصد صرف امن اور ترقی ہے۔

Back to top button