گورنر خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظربندی کے اختیارات تفویض کردیے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے تحت گرفتاری اور نظربندی کے اختیارات تفویض کردیے ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 ،ذیلی سیکشن ایک کےتحت اختیارات تفویض کر دیے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے اعلامیے کےمطابق ضلعی پولیس افسر کی جانب سے کیس موصول ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرےگا۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ یہ فیصلہ 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی کے اعلان کے تناظر میں کیاگیا ہے،جس کا مقصد انتظامی تاخیر کم کرنا اور امن و امان سے متعلق بروقت اقدامات یقینی بناناہے۔
اعلامیے کےمطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی ہےکہ ڈپٹی کمشنرز اختیارات کا استعمال آئین اور قانون کےمطابق کریں اور ان کاکسی صورت غلط استعمال نہ ہو۔عوام کے امن،تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
خیبرپختونخواکی ترقی کیلئے100دن کا پلان ترتیب دیدیا،فیصل کنڈی
قبل ازیں پشاور میں میڈیا سےگفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
