سعودی عرب میں ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حملے، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایئرپورٹ اور تیل کی تنصیب پر الگ الگ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
سعودی حکام کےمطابق دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونےوالے حملے میں ایک غیرملکی شہری جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے،جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کےمطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا،جس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، حکام نےکہا ہےکہ صورت حال سے متعلق مزید معلومات دستیاب ہونے پر آگاہ کیا جائےگا۔
دوسری جانب سعودی وزارت توانائی کےمطابق شیبہ آئل فیلڈ میں آرامکو کی تیل پراسیسنگ تنصیب کو نشانہ بنانےوالے ڈرون کو کامیابی سے روک لیاگیا،تاہم اس کا ملبہ گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا کےدفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
جاں بحق ہونےوالوں میں ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں،جب کہ زخمیوں میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہیں۔
