پیٹرول سستا،ڈیزل مہنگاکردیاگیا

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 28 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیاگیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 398 روپے 7 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

 

Back to top button