عیدالفطرپربارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے عید الفطرپربارش کی پیشگوئی کردی ، آج سے 12 اپریل تک گرمی کی شدت بڑھنے اور 14 اپریل کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ کےبیشترمقامات پرگرمی بڑھ رہی ہے،عید کےدنوں میں کراچی میں درجہ حرارت 37سے38 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ سندھ میں 12 اپریل تک موسم گرم جبکہ 12 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، 13 یا 14 اپریل سےمغربی ہوائیں ملک کے بیشتر مقامات پربارشوں کاباعث بنیں گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں بھی 14 اپریل سےبارش کاامکان ہے اس دوران شہر قائد میں ہلکی سےمعتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
جواد میمن نے بتایا ہے کہ رواں سال اپریل میں معمول سے زائد بارشیں ملک میں ہوسکتی ہیں، 22 یا 23 اپریل تک مزید مغربی سسٹم ملک میں بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں اس دوران کراچی میں بھی 22 یا 23 اپریل تک بارش کا امکان رہے گا۔
