موجودہ پارلیمنٹ عوام نہیں اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کر رہی ہے

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمان عوام نہیں اسٹیبلمشنٹ کی نمائندگی کر رہی ہے، اس مرتبہ پوری کی پوری اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قوم کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔فیصلہ پس پردہ قوتیں کر رہی ہیں اور منہ ہمارا کالا ہو رہا ہے،
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ اس مرتبہ ہارنے والے بھی پریشان اور جیتنے والے بھی، حکومت میں بیٹھی ہوئی جماعتوں کے سینیئر لوگ بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Back to top button