190ملین پاؤنڈ کیس میں 4گواہوں کے بیانات قلمبند

190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کے مزید4گواہوں کے بیانات قلمبند،1پرجرح کی گئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانانے کیس کی مزید سماعت3مئی تک ملتوی کردی۔
نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء عثمان گل، ظہیر عباس چودھری، بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔
