پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے،چیف جسٹس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینیئر سول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
