69ہزارپاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے،ایپ بھی متعارف

سرکاری کوٹہ کے تحت 69ہزار پاکستانی حج کی سعادت کریں گے۔حکومت نے عازمین کیلئے حج ایپ بھی لازمی قرار دیدی۔

پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی، جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے، حکومت کا سارا رابطہ حاجیوں کیساتھ اس ایپ کے تحت ہی ہوگا۔

 سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ  سرکاری کوٹہ کے تحت  69 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ رہائش سمیت ہر طرح کی سہولیات دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان کاکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے حج کی تیاریاں جاری ہیں۔ حاجیوں کو مناسب کرائے پر اچھی رہائش قریبی مقامات پر ملنے کے حوالے کام بھی جاری ہے۔    اس بار حجاج کی تعداد کم رہی، سرکاری کوٹہ کے تحت  69 ہزار حجاج   حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ اس بار ایک لاکھ روپے کم  مانگے۔ ہوائی جہاز کے پیسے بھی کم  کئے ہیں۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنا پر منیٰ میں جگہ لے سکیں گے۔ تمام سرکاری عازمین حج ٹرین کی سہولت لے سکیں گے۔

ڈاکٹر  عطاء الرحمان نے بتایا کہ اس بار شارٹ حج متعارف کروایا، 20 سے 25 دن کا حج کیا جاسکتا ہے،55 سے 60 ہزار تک شارٹ حج کا کرایہ زیادہ لیا۔ حجاج کو پاکستان سے فری سم ملے گی۔ وہاں سے وٹس ایپ کال بھی ہوسکے گی، ایک ہی رنگ کے مفت بیگ حجاج کو ملیں گے۔ بیگ پر کیو آر کوڈ درج ہوگا جس سے پتہ چل جائے گاکہ حاجی کہاں سے آیا ہے کہاں ٹھہرا ہے؟

Back to top button