بنی گالا میں دعائے شب کا اہتمام کیا گیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر دعائے شب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دعائے شب کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
مولانا طارق جمیل سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان اس محفل میں موجود بیان سُن رہے ہیں اور دعائیں مانگ رہے ہیں، محفل میں براہ راست شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے سیکڑوں حامیوں کی جانب سے لاہور کے لبرٹی مقام پر اسکرین کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فامرز پر اس وقت خوب وائرل ہیں اور مولانا طارق جمیل اس وقت ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں، اس تقریب سے مولانا طارق جمیل سمیت عمران خان کی جانب سے بھی خطاب کیا گیا۔