صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئےپولیس کومزیدمہلت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ میں جاری عمران ریاض بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔سینئر صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے جواب میں کہا کہ اب ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھے نتائج آئیں گے۔
دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ ورکنگ کمیٹی کی کاوش سے مطمئن ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں عمران ریاض کی بازیابی درکار ہے، اس کے لیے آئی جی پنجاب سمیت ان کی ٹیم کام کررہی ہے۔
