کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، 17 افرادگرفتار

کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ساحل پر جانے والے17 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔
سمندری طوفان کے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر ضلع جنوبی کی 36 خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا، خطرناک قرار دے گئی عمارتوں میں واقع دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر تمام ریسٹورنٹس بھی مکمل بند کروا دیے گئے ہیں۔
ضلع میں زیر تعمیر عمارتوں کا کام بھی رکوا دیا گیا ہے، حفاظتی قوانین کے مطابق عمارتوں پر نصب مشینری کو بھی ہٹا دیا گیا ہے جبکہ آرام باغ، صدر، لیاری، گارڈن اور سول لائن سب ڈویژن میں شیلٹر ہاؤس بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔
