میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی میں جوائن کرنے کیلئے اپنی نجی طیارے ( Nishat-1 ) پر ترکی جانے والے میاں منشا کا طیارہ افغانستان کی حدود میں‌ فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس پر پائلٹ‌ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ‌ واپس موڑ لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ گزشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب طیارہ افغانستان کی حدود میں پہنچا۔پائلٹ طیارہ افغانستان سے واپس لاہور ایئرپورٹ لے آیا، طیارے میں میاں منشاء خود بھی سوار تھے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشاء اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔واضح رہے کہ میاں منشاء وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button