وزیراعظم کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری سے معافی

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری سے معافی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، احتساب عدالت کی جانب سے جاری کردہ تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں جج محمد ساجد علی اعوان نے فیصلہ دیا کہ شہباز شریف 2021ء سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔
اب شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں اور آئینی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کا ہر

بیٹیوں نے اپنی ماں اداکارہ صوفیا مرزا کو چارج شیٹ کر دیا

پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔
تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا عدالت کو درکار ہوگا تو وہ پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔ عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کرلیا۔

Related Articles

Back to top button