کیا بالی وڈ کی جوڑی میں علیحدگی ہوگئی؟

کیا ابھیشک اور ایشوریہ میں علیحدگی ہوگئی؟ بچن جونیئر کے ٹوئٹ سے گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئیں۔ دونوں بھارتی اداکاروں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے سوالات اس وقت اٹھے جب بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی لانچنگ تقریب میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ نہیں تھے۔ ایشوریا کی اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ شاندار انٹری والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر فوری ہٹ ہو گئیں، شائقین جہاں ایشوریہ کی خوبصورتی سے مکمل طور پر دنگ رہ گئے تو وہیں کچھ لوگ حیران تھے کہ ابھیشک وہاں کیوں نہیں۔ تاہم ایک مداح کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے نیچے ابھیشک کے تبصرے سے یقیناً یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔ مداح نے فوٹو شیئر کرکے نیچے لکھا ’میرے پسندیدہ لوگ‘ جس کے جواب میں ابھیشک نے لکھا ’میں بھی‘۔ اداکار نے اس میں شرماتے چہرے کا ایموجی بھی شیئر کیا۔
