ہمایوں سعید کا سرحد پار’’محبت‘‘ آسان بنانے کا مطالبہ

معروف اداکار و فلمساز ہمایوں سعید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فنکاروں کے بھارت جانے پر عائد پابندی کو ختم ہونا چاہئے، محبت، شادی اور رشتے سرحدوں کے پابند نہیں، سیاستدانوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی اداکار نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو کے دوران ایک انسان سے دوسرے انسان سے محبت کے احساس، شادی اور تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ محبت ایسا جذبہ ہے جو انسانوں کی طرح کسی سرحد کا پابند نہیں، دونوں ممالک کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے کیونکہ محبت، شادی اور رشتوں کی سرحدیں نہیں ہوتیں۔

گفتگو کا آغاز حال ہی میں پیش آنے والے واقعے کی مثال سے ہوا جہاں ایک پاکستانی شہری سیما حیدر کو پب بھارتی شہری سچن مینا سے محبت ہو گئی تھی، ہمایوں سعید نے اس رائے کا اظہار کیا کہ یہ صرف رومانوی محبت نہیں ہے بلکہ محبت اپنی تمام شکلوں میں دو قوموں کے درمیان ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی کامیاب شادی بھی ایک مثال ہے، اس کے علاوہ میں ایک ایسے جوڑے کو بھی جانتا ہوں جو بھارتی ویڈیو ڈائریکٹر ہے جس نے لاہور کی ایک خاتون سے شادی کی تھی۔

51 سالہ ہمایوں سعید نے برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کی بھی مثال دی کہ اداکار علی خان کی شادی بھی پاکستان میں ہوئی اور وہ یہیں رہتے ہیں اور یہیں کام کرتے ہیں، یہ بات واضح ہے کہ محبت، شادی اور رشتے سرحدوں کے پابند نہیں ہیں، بھارت اور پاکستان ایک ہی زبان بولتے ہیں، اس لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

اداکار نے اپنے خاندان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ایک بار بھارت جاکر اپنی جائے پیدائش کو دیکھ سکیں لیکن اب ان کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کی خواہش پوری نہیں ہوسکی لیکن میں اس جگہ ضرور جانا چاہتا ہوں۔

اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو ’بدقسمتی سے‘ بھارت جانے کے لیے ویزا نہیں ملتا، اب وہاں سفر کرنا یا بھارتیوں کے لیے پاکستان آنا ناممکن ہو گیا ہے، یقیناً محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور ان سیاستدانوں کو سمجھنا چاہئے، میں حیران ہوں کہ ہم انہیں کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں خود بھارتی ٹی وی اداکاروں آمنہ شریف، جوہی پرمار، شویتا تیواری، راجیو کھنڈیلوال کو اپنے پروگرام میں کاسٹ کیا کرتا تھا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ مہیش بھٹ مجھ سے ملنے یہاں آتے تھے اور میں بھارت میں ان سے ملنے جاتا تھا، ہم اب بھی رابطے میں ہیں، مہیش بھٹ نے بھی ہمیشہ یہ کوشش کی کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب ویزے پر پابندی نہیں تھی تو دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر لطف اندوز ہوتے تھے، میں بھارت میں اپنی فلموں کی پوسٹ پروڈکشن کرتا تھا، میری فیملی بہت خوش ہوتی تھی، میری بیوی ممبئی کے ہر بازار کے بارے میں جانتی ہے، مجھے اُمید ہے کہ وہ دن واپس آئیں گے۔

ایشیا کپ 2023 پر بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ورلڈ کپ بھی شروع ہونے والا ہے جہاں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے، اس لیے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے چاہئیں، پاکستانی ٹیم کو بھارت کا دورہ کرنا

او آئی سی نے سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی

اور کھیلنا چاہئے، اور ہمیں بھی وہاں جانے کا موقع ملنا چاہئے۔

Back to top button