او آئی سی نے سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحٰہ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔او آئی سی اجلاس میں سویڈن کی خصوصی ایلچی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔او آئی سی سیکرٹری جنرل نے اس فیصلے سے سویڈن کے وزیر خارجہ کو لکھے گئے ایک خط میں آگاہ کیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔
او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کی طرف سے جاری کردہ حتمی اعلامیے میں کہا گیا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے آرٹیکل (19) اور (20) کی روح کے خلاف ہیں۔
اجلاس میں شامل تمام ممالک نے مطالبہ کیا کہ کسی ایسے ملک سے تعلق کے سرکاری فریم ورک کا جائزہ لیتے ہوئے ممکنہ اقدامات کیے جائیں جس میں متعلقہ حکام کی رضامندی سے قرآن کریم یا دیگر اسلامی اقدار اور علامات کی بے حرمتی کی گئی ہو، ان میں خصوصی ایلچی کا درجہ معطل کرنا
عمر میں اضافے کیلئے صرف یہ 7 عادات اپنالیں
بھی شامل ہے۔
