غیرملکی خواتین کےمبینہ اغوا،زیادتی کوفضول ایشوبنایاجارہاہے،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کے معاملےکو  خواہ مخواہ اچھالا جارہا ہے، نان ایشو کو ایشو بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ غیرملکی خواتین سے زیادتی کے معاملے کو کھینچ کراسحاق ڈار کی طرف لانے کی کوشش کی جارہی ہے،  ہرانسان اپنے قول و فعل کا خود ذمہ دار ہے، گھٹیا ذہن ایک خاص مقصد کیلئے اس معاملے کو اچھال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خواتین کادفعہ 164 کا بیا ن ریکارڈ ہوچکا ہے، انویسٹی گیشن ایجنسی کو اس کیس کےمکمل شواہد میسر ہیں، مقدمہ چلانے کیلئے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں دفعہ 164 کا بیان ملزموں کو سزا دلانے کیلئے کافی ہے، ضرورت پڑنے پرغیرملکی خواتین کوبلایاجاسکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کا نائب وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا انتہائی بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور میں غیرملکی لڑکیوں کی تلاش کے دوران ملزم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، لڑکیاں گاڑی سے نکل کر قریبی اسٹور میں چلی گئیں، اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ملزم فرار ہو گیا جبکہ لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا گیا، اس کیس میں 8 ملزمان گرفتار ہیں۔۔

Back to top button