سی سی ڈی اہلکاروں نےشہریوں کواغواکرناشروع کردیا،مقدمہ درج

مظفر گڑھ میں شہریوں کو تاوان  کیلئےاغوا کرنے کے الزام میں 5  سی سی ڈی اہلکاروں پر مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق 16جنوری کو 5 سی سی ڈی اہلکاروں  نے لنڈےکا کاروبار کرنے والے شہری  اور  اس کے ساتھی کو تحصیل جتوئی کے بازار سے اغوا کیا۔

اہلکاروں نے مغویوں کو نجی عقوبت خانے میں رکھ کر  انہيں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، ملزمان نے 12 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد انہیں رہا کر دیا۔

سی سی ڈی کے مطابق ملوث اہلکاروں میں سے 3 اہلکاروں کو حراست میں لےکر معطل کردیا گیا، جب کہ سی سی ڈی حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Back to top button