سندھ کی ڈسپنسریوں کا انتظام غیرسرکاری اداروں کے سپرد کردیاگیا

سندھ کی تمام سرکاری ڈسپنسریاں غیرسرکاری ادارےکےحوالےکردی گئیں۔

حکومتِ سندھ نے سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی امور ایک سرکاری فنڈڈ غیر سرکاری ادارے کے حوالے کر دیئےہیں۔

اس فیصلے کے تحت محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے تمام ضلعی ہیلتھ افسران، یعنی ڈی ایچ اوز، کو باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے جاری مراسلے کے مطابق نئے انتظامی نظام کے بعد ڈسپنسریوں کے روزمرہ انتظام، آپریشنل امور اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں متعلقہ غیر سرکاری ادارہ انجام دے گا۔

محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق ضلعی ہیلتھ افسران کا کردار اب بنیادی طور پر پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں تک محدود ہو جائے گا۔

 

Back to top button